دھیرو بھائی امبانی اسکول کے سالانہ تقریب میں سابق جوڑے شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں شاہد کپور اپنی سابقہ گرل فرینڈ کرینہ کپور کے پیچھے سیٹ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ فریم کے نایاب لمحے نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

بالی ووڈ ستارے جمعرات کی شام ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ دن کی تقریب کے لیے جمع ہوئے۔

فلم ہیرا پھیری کے 15 سال بعد تبو اور اکشے کمار ایک ساتھ

اپنے بچوں کو خوش کرنے کے لیے پہنچنے والی مشہور شخصیات میں سیف علی خان کے ساتھ کرینہ کپور، میرا راجپوت کے ساتھ شاہد کپور، ایشوریا رائے، ابھیشیکن بچن اور شاہ رخ خان سمیت کئی دیگر قابل ذکر نام شامل ہیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان اس تقریب کے لیے اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ پہنچتے ہی سرخیوں میں آگئے۔ کرینہ کی بہن کرشمہ کپور نے بھی جوڑے کے ساتھ شام کو اسٹار پاور کا اضافہ کیا۔ وریں اثنا، شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو پنڈال میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جو اپنے بچوں میشا اور زین کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔

”میں بھی ایک باپ ہوں“ شاہ رخ خان فوٹوگرافر کے سامنے جذباتی ہوگئے

تاہم، جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی وہ ایونٹ کے اندر کی تصاویر تھیں جو آن لائن وائرل ہوئیں۔ ایک تصویر میں، مداحوں نے دیکھا کہ شاہد کپور تقریب میں اپنی سابق گرل فرینڈ کرینہ کپور کے پیچھے سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ سابق جوڑے کے اس نایاب فریم فوٹو نے انٹرنیٹ صارفین کو ایک جنون میں ڈال دیا۔

سوشل میدیا پر تیزی سے وائرل ہوتی اس تصویر پر صارفین اپنے زبردست تبصروں کے ذریعے اپنے ردعمل کااظہار کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک تبصرہ میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ سب کو کبھی نہ کبھی ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے لیکن ان 22 سالوں میں ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ سلمان بھائی اور ایشوریا ایک ہی فریم میں ایک ساتھ نظر آئے ہوں۔ ایک اور صآرف نے لکھاہے کہ سیٹوں کا بندوبست کرنے والے کو سلام۔

More

Comments
1000 characters