برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون انفلوئنسر کیرول روزلین پر اے آئی بھی دل ہار بیٹھا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ کیرول روزلین برازیل کی مشہور فٹنس انفلوئنسر ہیں جنہیں اے آئی کی جانب سے ایک مثالی خاتون قرار دیا ہے۔ پلے بوائے آسٹریلیا کے زیر استعمال پروگرام کے ذریعے خاتون انفلوئنسر کی جسمانی ساخت اور تناسب جیسی چیزوں کو دیکھ کر انہیں سب سے پرفیکٹ خاتون قرار دیا۔ اے آئی نے ان کی صحت، طاقت اور مجموعی طور پر تندرستی کی تعریف کی۔

خاتون انفلوئنسر سے ’خاص تعلقات‘ پر اطالوی وزیر مستعفی

پلے بوائے آسٹریلیا نے رپورٹ کیا کہ وہ تعریف کے لحاظ سے بہترین جسم رکھتی ہے اور فٹنس کی دنیا میں بھی مثالی ہیں۔

برازیلین شہر ساؤ پالو سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ کیرول روزالین کہتی ہیں کہ انہوں نے باقاعدہ ورزش اور چکن، جئی اور سبزیاں جیسی صحت بخش غذائیں کھانے سے اپنا فٹ جسم حاصل کیا۔ وہ ”پرفیکٹ فٹنس وومن“ کہلانے پر بہت پرجوش ہیں، کہتی ہیں کہ ان کی محنت کو رنگ لانا حیرت انگیز ہے۔

ہری مرج سے ہونٹ خوبصورت بنانے والی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں

خاتون کی فٹنس برسوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے آٹھ سال قبل ویٹ لفٹنگ شروع کی تھی اور اب ہفتے میں پانچ روز باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔ وہ روزانہ ایروبکس کلاس بھی لیتی ہیں۔ ان کی صحت مند غذا میں پھل، سبزیاں، جئی اور چکن شامل ہیں۔ وہ ناشتے میں میٹھے آلو کے چپس، سبزیوں کے آملیٹ، اسکرامبلڈ انڈے اور پھل کھانا پسند کرتی ہیں۔

پلاسٹک سرجری کا جادو: لاکھوں ڈالرز میں تبدیلی، سب حیران!

پانچ پسندیدہ کھانوں کے استعمال سے 45 کلو وزن کم کرنے والی خاتون

کیرول روزلین کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار سے سے زائد ہے۔

More

Comments
1000 characters