بھارت میں فلمی اداکاروں، فنکاروں کے اغوا کی لہر چل پڑی، مشہور بالی ووڈ اداکار شکتی کپور بھی اغوا کی سازش سے بچ نکلے۔
بھارتی پولیس نے بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارکو ایک گینگ نے اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کرائم ماسٹر گوگو کے ایڈوانس زیادہ مانگنے پر منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا۔
اس بات کا انکشافات اس وقت ہوا جب دہلی ایئرپورٹ سے اغوا ہونے والے اداکار مشتاق خان کے کیس کی تحقیقات ہو رہی تھیں، انہیں یوپی میں یرغمال بنایا گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سنیل پال کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اغوا، 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا
پولیس کے مطابق گینگ مشہور شخصیات کو ایونٹ پر بلانے کے بہانے پھنساتا ہے، ایڈوانس رقم کی ادائیگی اور ہوائی جہاز کا ٹکٹ دے کر پہلے اعتماد حاصل کیا جاتا ہے۔
مشتاق خان بھی اسی طرح پھنسے، انہیں دہلی ایئرپورٹ سے اغوا کیا گیا۔ گینگ نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے 2 لاکھ روپے نکالے، لیکن وہ اس گروہ کے چنگل سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ شکتی کپور بھی اسی گینگ کے نشانے پر تھے، لیکن 5 لاکھ روپے ایڈوانس رقم کی شرط نے ان کے اغوا کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
سنیل پال کے اغوا میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا
سپرنٹنڈنٹ پولیس بجنور ابھشیک نے بتایا کہ گینگ نے مشہوربھارتی اداکاروں کو نشانے پر رکھ لیا ہے، ماضی کے معروف اداکار کی رقم کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث گینگ نے اپنا ارادہ ترک کر دیا۔
پولیس آفیسرکے مطابق گینگ کے 4 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ، تاہم گروہ کے سرغنہ لاوی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔
بھارتی کامیڈین کو اغوا کیا گیا تھا، اہلیہ کا انکشاف
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے 4 ملزمان سے نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے مزاحیہ اداکار سنیل پال کے اغوا میں ملوث ملزم کومیرٹھ میں مقابلے کے بعد گرفتارکر لیا ہے۔