معاز صفدر ایک ممتاز پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار، کامیاب یوٹیوبر اوربزنس مین ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا کیریئر کا آغاز TikTok کے ذریعے کیا۔ معاز صفدرکے 2 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں اور تقریباً 4.32 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز ہیں۔ نوجوان یو ٹیوبر کو ان کی متاثر کن ڈیلی فیملی بلاگنگ کے لیے سراہا جاتا ہے۔
حال ہی میں معاز صفدر کی ایک قوالی رات سے ان کی خاندانی شادی کی تقریب سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ رجب بٹ کے انداز میں پیسے اچھال رہے ہیں۔
’دعا کے پاپا‘ بڑے بڑے انٹرنیشنل یوٹیوبرز کے بھی باپ نکلے
ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر مداح اور سوشل میڈیا صارفین معاز صفدر کو یوٹیوبر رجب بٹ کی نقل کرنے پر ٹرول کر رہے ہیں ۔ رجب بٹ نے حال ہی میں اپنی شادی کے وائرل ہونے کے بعد سرخیوں میں جگہ بنا لی تھی۔
شیربانو رحمانی نے ”بسمل“ میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کردیا
یاد رہے کہ رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی۔ ان کی شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر بھی تنقید کی گئی۔ رجب بٹ کے پرستار معاز صفدر کو رجب کی شادی کے فوراً بعد ان کے اس انداز کی نقل کرنے پرٹرول کررہے ہیں بہت سے لوگوں نے ان کی سادگی پردیے گئے لیکچرز پر بھی تنقید کی۔