ثناء فیصل بہت باصلاحیت اور لیجنڈ پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ہیں۔ ثناء ایک باوقار خاتون ہیں جو مختلف سیاسی اور سماجی مسائل پر اپنا موقف بیان کرنا پسند کرتی ہیں۔ ان کےدو پیارے بچے آیت اور فرمان ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پرایک ملین کے قریب فالوورز ہیں۔

حال ہی میں ثنا فیصل اپنے شوہر فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ فیصل قریشی سے شادی کرنے سے پہلے وہ خود بھی شادی شدہ تھیں۔

ناصر ادیب کے تبصروں پر ریما خان کا کرارا جواب

ثناء فیصل نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مداح نہیں جانتے کہ فیصل سے شادی سے پہلے میں خود شادی شدہ تھی یہ میری دوسری شادی ہے۔ میری عدت کے فوراً بعد فیصل سے شادی ہو گئی۔

فیصل قریشی نے اس متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے قریبی دوست کی شادی ثنا کی کزن سے ہوئی تھی، اس دوران ثنا مجھے اچھی لگی اورمیں نے ان سے بہانے سے نمبر مانگ لیا لیکن اس ملاقات میں ثنا نے مجھے اپنا نمبر تک نہیں دیا، لیکن پھر ان کی شادی ہوگئی اور ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔ شاید اسی لیے ثنا نے بھی میری بات پر توجہ نہیں دی۔ ایک سال کے وقفے کے بعد ہم دوبارہ ملے جب ثنا کی طلاق ہوگئی۔

ثنا فیصل نے کہا کہ ہمارے پنجابی کلچر کا یہ ایک مضبط پہلو ہے کہ پنجاب میں لوگ شوبز خاندانوں اور ناکام شادیوں والے شخص پرکافی شک کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایسی صورت میں سارا قصور اس شخص کا ہوتا ہے، یہ پنجاب کا کلچر ہے۔میرا خاندان اور ہم پریشان تھے کیونکہ فیصل کا بھی ماضی تھا اور مجھے بھی کچھ خدشات تھے لیکن یہ اچھی بات ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں چھپائی، جو ہمارے حق میں گئی۔

ثنا فیصل نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فرار کے طور پر فیصل قریشی سے شادی کی کیونکہ وہ بھی طلاق لے کر فرار چاہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عدت میں تھی اور زندگی کے ایک مشکل ترین دور سے گذر رہی تھی ۔ جب فیصل نے میرے والد سے رشتے کی بات کی اس وقت میری خالہ نے ہماری شادی کروانے میں بہت اہم کردار ادا کیا اور عدت کے فورا بعد ہماری شادی ہوگئی۔

ثنا نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ میں نے فیصل قریشی سے شادی کرنے کے لیے طلاق لے لی، لیکن ایسا نہیں تھا۔ یہاں تک کہ میں ان سے شادی کے بعد خود بھی تذبذب کا شکار تھی کہ آیا میرا فیصلہ درست ہے یا نہیں۔ لیکن پھرخود کو حالت اور وقت کے حوالے کردیا۔

فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ وہ ثنا کوصرف ایک جوڑے میں اپنے گھر لائے تھے اور ثنا نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے دوسرے دن جب میں اپنے میکے گئی تو میری امی نے مجھے تھوڑا بہت ضروری سامان دے دیا تھا۔

More

Comments
1000 characters