ریما خان کا شمار پاکستان کی مایہ ناز فلمی ستاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا فلمی کیریئر بہت کامیاب رہا ہے جسے انہوں نے اپنے عروج پر ہی چھوڑ دیا اورفلموں سے کنارہ کشی اختیا رکر کے ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کر لی۔

یہ جوڑا امریکہ میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور وہ ایک خوبصورت بیٹے کے والدین ہیں۔ ریما پاکستان اکثروبیشتر آتی رہتی ہیں اور ان کے پرستاروں کے لیے انھیں اپنی اسکرینوں پر دیکھنا ہمیشہ ایک اچھا احساس ہوتا ہے۔

مشی خان نے ریما پر دئے بیان پر ناصر ادیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حال ہی میں پاکستانی فلموں کے مصنف ناصر ادیب نے آن ایئر ریما خان کے کیریئر اور فلموں میں ان کی شروعات کے بارے میں بتایاکہ کس طرح انہوں نے اپنے ڈیبیو سے پہلے ریما سے ملاقات کی اور اسے فلم کے لیے ریجیکٹ کر دیا۔

ناصر ادیب نے جو تفصیلات شیئر کیں وہ بہت متنازعہ تھیں اور ہر ایک کی طرف سے ردعمل کا اظہار کیا گیا ریما کے مداحوں کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی ناصر ادیب کو ان کے متنازعہ بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریما کے بہت سے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ تبصرے غیر ضروری تھے جنہیں منظر عام پر لانے کی کوئی منطق نہیں بنتی ہے۔

ریما خان کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب انہوں نے ان متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے جمعہ مبارک کا پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ ”انسان اللہ کی بہترین تخلیق اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب دوسرے اس کے شر سے محفوظ رہیں۔“

More

Comments
1000 characters