شیربانو رحمانی ایک ابھرتی ہوئی خوبرو پاکستانی اداکارہ ہیں جو بطور ہدایت کار یا فلمساز بھی اپنا کیریئر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ شیر بانو نے کئی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔ اس نئے ٹیلنٹ کو فن اور ادب سے بے انتہا شغف ہےانہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار بننا ہمیشہ سے ان کی خواہش رہی ہے۔

شیر بانو اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل ”بسمل“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی، جہاں مومل کے طور پر ان کی اداکاری کو زبردست پذیرائی ملی۔

سائرہ یوسف کا دوبارہ شادی کا انکشاف

حال ہی میں شیربانو رحمانی نے ایک مارننگ شومیں شرکت کی ۔ جس میں انہوں نے مومل کا کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کی اور ”بسمل“ کی کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کے تجربات شیئر کیے۔

بسمل میں مومل کا کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، مجھے بسمل کے لیے جب فون آیا، تو میں نے ڈائریکٹر اور ٹیم کے بارے میں بھی نہیں پوچھا۔ میں نے ان سے بات کی، اور انہوں نے مجھے کردار کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اپنے لہجے اور اردو زبان سے واقفیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہاں، مجھے اردو بولنے میں دشواری ہوتی ہے، لیکن ”بسمل“ میں میرا کردار ایک امریکن ریٹرن لڑکی کا تھا، اس لیے مجھے زیادہ مشکل نہیں ہوئی۔ لیکن اگر مجھے خالص اردو بولنے والا کردار دیا جائے تو میں اردو بھی بول سکتی ہوں۔

بسمل کے آڈیشن کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بسمل کے آڈیشن کے لیے میں نے دیسی لباس پہنا تھا اور میں اردو بولتا تھا۔ احسان صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں انگریزی بول سکتی ہوں، اور پھر میں نے اپنا امریکی لہجہ آن کر دیا۔ میں نے دیسی لڑکی کا گیٹ اپ جان بوجھ کر کیا تھا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ میں ایک پاکستانی ڈرامے کے لیے آڈیشن دینے جا رہی ہوں۔

More

Comments
1000 characters