حال ہی میں سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست جاری کی ہے ۔

اس فہرست کے مطابق 2024 کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مشہور شخصیات میں پہلے نمبر پر امریکی کامیڈین کیٹ ولیمز ہیں جبکہ دوسرا نام جنوبی بھارتی سپر اسٹار پون کلیان کا ہے۔

تھیٹر میں کینٹین کے مالک نے ’پشپا 2‘ دیکھنے آئے شخص کا کان چبا ڈالا

بھارتی ڈراما آرٹسٹ حنا خان اس لسٹ میں خلاف توقع پانچویں نمبر پر ہیں یعنی صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں حنا خان کے بارے میں سرچ کیا گیا اور اسکی ایک ہی واضح وجہ رواں سال ان میں کینسر کی تشخیص ہونا ہے۔

ممبئی : خطروں کے کھلاڑی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

لیکن حنا خان اس فہرست میں اپنا نام شامل کیے جانے پر خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو اس کہانی کو پوسٹ کرتے دیکھا ہے اور مجھے اس کے لیے مباکبادیں بھی مل رہی ہیں۔ لیکن میرے لیے یہ کوئی کامیابی یا قابل فخر چیز نہیں ہے۔ میری دعا ہے کہ کسی کو بھی اس کی بیماری یا صحت سے متعلق چیز کے لیے گوگل نہ کیا جائے۔

حنا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجے میرے کام میری کامیابیوں کے بارے میں گوگل گریں، جیسا کہ وہ میری بیماری سے پہلے کیا کرتے تھے۔

یاد رہے کہ حنا خان کو جون میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اداکارہ نے اس کا علاج بھی کروایا ہے اور وہ کیمو تھراپی کے عمل سے بھی گذری ہیں جس کے کئی سائیڈ افیکٹس ہیں۔

More

Comments
1000 characters