بدلتے موسم کا سب سے زیادہ اثر چھوٹے بچوں پر پڑتا ہے۔ جسکی وجہ ان کی کمزور قوت مدافعت ہے۔ اس موسم میں چھوٹے بچوں کے والدین ان کی صحت کو لے کر بہت پریشان ہوتے ہیں۔

اس وقت سردیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور چھوٹۓ بچوں کی ماوں کی تشویش بھی بڑھنے لگی ہے۔ ایسے میں بچوں کے ڈاکٹر سے پوچھا جانے والا سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ اس موسم میں بچوں کو سردی سے کیسے بچایا جائے اور ان کی صحت ٓکا کیسے خیال رکھا جائے؟

مونگ پھلی اور تل کے لڈو: سردیوں کی صحت بخش اور ذائقے دار ترکیب

ماہرین اطفال کے مطابق اگر سردیوں کے موسم میں چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو چھوٹے بچوں کو بیمار پڑنے سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

زیادہ لباس نہ پہنائے جائیں

والدین اکثر بچوں کو 5 سے 8 تہوں والے کپڑے پہناتے ہیں۔ تاکہ انہیں سردی سے بچایا جا سکے۔ لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ کپڑے نہیں پہنائے جانے چاہیے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اتنے ہی لباس پہنائیں جتنے وہ خود پہنتے ہیں۔ ہاں ایسا ہوسکتا ہے کہ اپ گھر سے باہر نکلتے وقت بچوں کو کمبل میں لپیٹ لیں۔

زیادہ کپڑوں کی وجہ سے بچوں کو بخار ہوسکتا ہے۔ بچہ تنگ کپڑوں میں سانس لینے میں دشواری محسوس کرتا ہے یا اچھی طرح سو نہیں سکتا ہے۔

وینٹیلینشن کا خیال کریں

والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے کمرے کی وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھیں۔ والدین اکثر سردی سے بچنے کی غرض سے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند کر کے ہیٹرآن کرنے کی غلطی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سورج کی روشنی اور تازہ ہوا کے ساتھ گھر میں وینٹیلیشن بھی ختم ہوجاتی ہے۔ ایسی غلطی ہرگز نہ کریں۔ گھر میں تازہ ہوا اور روشنی کو آنے دیں۔ ایسا کرنے سے بچوں کو نہ صرف آکسیجن ملے گی بلکہ وہ سانس لینے میں بھی دشواری محسوس نہیں کریں گے۔

آئل ہیٹر

بچوں کے لیے آئل ہیٹر کا استعمال کریں۔ آئل ہیٹر کمرے سے نمی جذب نہیں کرتے ہیں۔ جس کے باعث کمرے سے آکسیجن کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ اور یہ آہستہ آہستہ کمرے کو گرم بھی کردیتا ہے۔

بچوں کو ٹوپی پہنائے رکھنا

والدین بچوں کو زیادہ کپڑے پہنا دیتے ہیں، کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں بند کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے کمرے کی وینٹیلیشن خراب ہوجاتی ہے ۔ بچہ ہروقت پسینے میں بھیگا رہتا ہے۔ ایسا کرنا غلط ہے اگر کمرے کا درجہ حرارت پہلے ہی 26 ڈگری تک ہے توآپ کو اسے کمرے میں موزے یا ٹوپی پہنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہاں اگر آپ بچے کو بالکونی یا کسی اور ٹھنڈی جگہ پر لے جارہے ہیں یا آپ کا بچہ پری میچور ہے توآپ اپنی صوابدید کے مطابق اسے موزے یا ٹوپی پہنا سکتے ہیں۔

ناک کا بند ہونا

سردیوں میں والدین بچے کی بند ناک سے بہت پریشان ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے بچے کے آرام کے لیے ناک کے قطرے استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ہیں اور اسے آپ دن میں کئی مرتبہ بچوں کو ڈال سکتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.