علی ظفر ایک مشہور پاکستانی گلوکار، اداکار، پروڈیوسر اور ماڈل ہیں۔علی ظفر صرف پاکستان نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی جانے اور مانے جاتے ہیں۔

علی ظفر کی اداکاری کے قابل ذکر پروجیکٹس میں کالج جینز، لنڈا بازار، جگنو اور آنچل، کانچ کے پار، طیفا ان ٹربل، تیرے بن لادن، ”بالو بتیاں“ نے 25 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیں۔ علی شادی شدہ ہے اور اس کے دو پیارے بچے ہیں۔

”بسمل“ کے موسی کو اہلیہ کی سپورٹ ہے؟ کھل کر اظہار خیال

حال ہی میں علی ظفر ایک شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت بمقابلہ پاکستانی اداکاروں یا میڈیا انڈسٹری کے بے ایمان رویے کے بارے میں بات کی۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ہمیں بالی ووڈ سے جس چیز کو فالو کرنے کی ضرورت تھی وہ ان کا اجتماعی سوچ کا عمل تھا، یہاں انفرادی سوچ کا عمل بالکل واضح ہے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ میری رائے حقائق پر مبنی ہے، آپ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا، آپ کو متعصب ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک صنعت ترقی نہیں کر سکتی اگر وہ اپنی غلطیوں کو نشان زد نہیں کرے گی اور ان غلطیوں سے سیکھے گی۔ تمام کامیاب صنعتیں یا ممالک سپر پروفیشنل ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ اجتماعی سوچتے ہیں۔ وہ ہمیشہ آپ کی کامیابی میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے انہیں بطور ٹیم فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اپنے بارے میں سوچ رہا ہے جو کہ ٹھیک ہے لیکن وہ ایک اور چیز پر بھی کام کر رہا ہے جو دوسروں کو نیچے کھینچنا ہے۔ وہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کا سوچتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان میں کیا تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میں پاکستان میں ذہنیت کو بدلنا چاہتا ہوں کیونکہ جو بھی پروڈکٹ یا نتیجہ ہم دیکھتے ہیں وہ سب سے پہلے ایک خیال کے طورپرایک فرد کے ذہن میں آتا ہے پھر وہ کوئی روپ دھاڑتا ہے اورعام پاکستانی ذہنیت بہت رجعت پسند ہوتی ہے۔

غصے میں آنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی چیز پر اتنی آسانی سے ناراض نہیں ہوتا لیکن لوگوں میں منافقت بھی برداشت نہیں کر سکتا۔ تاہم، اب میں نے اپنے آپ کو پرسکون رکھنا سیکھ لیا۔ میں نے اپنے آپ کو سنبھال لیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جارٖحیت پسندی صرف آپ کو اور آپکے جسمانی اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے اس سے سامنے والے شخص کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

More

Comments are closed on this story.