میکسیکن اداکارہ مارسیلا الکا زار روڈ ریگزکی روحانی رسم کی ادائیگی کے لیے مینڈک کا زہر پینے سے موت واقع ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کی موت بیمار ہونے کے بعد اپنے جسم سے زہریلے یا بیمار کرنے والے مادّوں کو نکالنے کی رسم کے دوران ہوئی۔

بی ٹی ایس رکن کے پالتو کتے کی موت ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خطرناک روایت جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں برسوں سے ادا کی جاتی ہے جس میں اگر کوئی شخص اپنے جسم کو زہریلے مادّوں سے پاک کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوتو اسے ایمازون کے بڑے مینڈکوں کا زہر پینا یا پھر اسے کسی طرح سے جسم میں داخل کرنا ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو اداکارہ کو زہر پینے کے فوراً بعد الٹیاں ہونے لگی تھیں اور ان کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس رسم کو ڈائریا اور الٹی کو جسم کو بیماری سے پاک کرنے اور شفا کا عمل سمجھا جاتا ہے تاہم اداکارہ کے ساتھ ایسا نہ ہوا اور وہ موت کے منہ میں چلی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس خطرناک رسم کا انتظام کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

More

Comments are closed on this story.