بابا صدیقی کے قتل کے ایک ماہ بعد ممبئی کرائم برانچ نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان شوٹرز کا اصل ہدف تھے۔ اور ان کا نام ہٹ لسٹ پر سب سے آگے تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم پولیس نے بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کا اصل نشانہ بابا صدیقی نہیں بلکہ سلمان خان تھے۔
کرائم برانچ کے حکام کا کہنا ہے کہ شوٹروں کو پہلے سلمان خان کو شوٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم سلمان خان کی سخت سیکیورٹی کے باعث نشانے کا رخ بابا صدیقی کی طرف موڑدیا گیا۔
این سی پی کے سینیئر لیڈر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کی رات ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفترکے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس دوران شوٹروں کو ذیشان کو مارنے کا حکم بھی دیا گیا تھا لیکن موقع پر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔
یاد رہے کہ بابا صدیقی کے قتل کے بعد پولیس نے ذیشان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ اس معاملے میں اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Comments are closed on this story.