یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 کے سب سے مقبول مواد تخلیق کرنے والوں کی فہرست جاری کی ہے، جو ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے کی بدلتی ہوئی شکل کو واضح کرتی ہے۔
اس سال کی فہرست میں تین اہم کیٹیگریز شامل ہیں: ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ کریئٹرز، جو پاکستانی ناظرین کی دلچسپیوں اور مواد کی تخلیق کے رجحانات کو اجاگر کرتی ہیں۔
اداکارہ نرگس نے 10 یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
ٹاپ کریئٹرز کی فہرست میں وہ افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ لوگوں کو متوجہ کر کے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور مواد سے لاکھوں ناظرین کو متاثر کرتے ہیں۔ اس میں رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز، اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز شامل ہیں، جو فیملی وی لاگنگ، لائف اسٹائل، صحت، اور تعلیمی مواد جیسے مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو تخلیق کاروں کو سامعین کے ساتھ جڑنے، کمیونٹیز بنانے، اور اپنے کاروبار کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سال ایسے تخلیق کاروں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے جو یوٹیوب سے سالانہ 10 ملین روپے یا اس سے زیادہ کماتے ہیں۔
2024 کے مقبول تخلیق کاروں میں رجب کی فیملی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر انایا ایشال فیملی، تیسرے پر ارشد ریلز، چوتھے پر یو آر کرسٹیانو، پانچویں پر ڈکی بھائی، اور چھٹے پر سسٹرولوجی اور دیگر شامل ہیں۔
ادھر، ٹاپ میوزک ویڈیوز نے موسیقی کی عالمی یکجہتی کی عکاسی کی، جن میں پنجابی، بالی ووڈ اور پاکستانی گانے شامل ہیں، جو سرحدوں کے پار سامعین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔
مقبول ویڈیوز کی فہرست میں مقامی ڈرامے جیسے ’عشق مرشد‘، ’جان نثار‘، اور ’کبھی میں کبھی تم‘ ٹاپ تھری میں شامل رہے۔
Comments are closed on this story.