بھارت کے مشہور کامیڈین سنیل پال ممبئی میں ایک شو کے بعد واپس نہیں لوٹے۔ ان کی اہلیہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 49 سالہ کامیڈین ممبئی سے باہر ایک شو کے لیے گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ 3 دسمبر کو گھر واپس آئیں گے۔ ان کی اہلیہ، سریتا پال، نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور ان کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

ابھیشیک بچن کا بیویوں سے متعلق چونکا دینے والا بیان، ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ کامیڈین سنیل پال ممبئی سے باہر ایک شو کے لیے یہ کہہ کر گئے تھے کہ وہ 3 دسمبر کو گھرلوٹیں گے۔

تاہم جب وہ مقررہ تاریخ پر واپس نہ پہنچے تو ان کی اہلیہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل ان کے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔

یاد رہے کہ سنیل پال نے 2005 میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیت کر شہرت حاصل کی تھی اور بعد میں فلم ’ہم تم‘ اور ’پھر ہیرا پھیری‘ جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کیے تھے۔

بھارتی کامیڈین فلمسازوں اور پروڈیوسرز کے رویے سے بہت دلبردشتہ تھے۔ 2017میں انہوں نے فلم ساز انیس بزمی پر پرفارمنس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے 20 سے 25 لاکھ روپے مختلف پروڈیوسرز کے پاس پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے انیس بزمی جیسے بڑے فلم ساز کے رویے کو ناقابل معافی قرار دیا تھا۔

More

Comments
1000 characters