راک سٹار فیم نرگس فخری کی بہن عالیہ فخری کو ان کے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور ان کی دوست ایناستاسیا سٹار ایٹین کو نیو یارک کے کوئنز میں آگ لگنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم ان کی والدہ نے ایسے الزامات ماننے سے انکار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹارنی میلنڈا کاٹز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، 43 سالہ یا فخری نے ’جان بوجھ کر‘ دو منزلہ گیراج کو آگ لگا دی، جس کی وجہ سے اس کا 35 سالہ سابق بوائے فرینڈ اور اناستاسیا ایٹیئن (33) ہلاک ہو گیا۔ دونوں تیزی سے بڑھتے ہوئے شعلوں میں پھنس گئے اور دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے مر گئے۔

پولیس نے عالیہ فخری کو گرفتار کر کے کوئیننز کریمنل کورٹ میں پیش کیا سماعت کے دوران انہیں ضمانت نہیں دی گئی۔

امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ بمقابلہ شیرا، کون آگے؟

رپورٹس کے مطابق ایڈورڈ جیکبز کی والدہ نے جیکبز اور عالیہ کے تعلقات کے بارے میں انکشاف کیا جو ایک سال قبل ختم ہو گیا تھا۔ تاہم، عالیہ نے مبینہ طور پر اس کا تعاقب جاری رکھا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جیکبز اور ایٹیئن رومانوی تعلقات میں نہیں تھے بلکہ صرف دوست تھے۔

عالیہ فخری کوئنز کے پارسن بلیوارڈ میں رہائش پذیر تھیں جبکہ واقعہ جمیکا کے علاقے میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بیان کیا گیا ہے کہ عالیہ اور نرگس کی والدہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے نیویارک ڈیلی نیوز کو بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی کو مارسکتی ہے۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھی جو ہر ایک کا خیال رکھتی تھی اور ہر ایک کی مدد کرنے کی کوشش کرتی تھی۔

ہدایت کار امتیاز علی کی راک اسٹار (2011) میں رنبیر کپور کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی نرگس فخری، مدراس کیفے (2013)، میں تیرا ہیرو (2014)، ہاؤس فل 3 (2016) جیسی فلموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ نرگس کی آنے والی فلموں میں ’’ہاوس فل5 “ ہے ۔ یہ فلم 6 جون 2025 کوبھارتی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں نرگس کے ساتھ اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن اور سجنے دت بھی شامل ہیں۔

More

Comments
1000 characters