عمر اکمل ایک مشہور پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تقریباً تمام فارمیٹس کھیلے ہیں اور متعدد میچ وننگ اننگز دی ہیں۔

عمر اکمل نے 2009 سے 2019 کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اپنے دو بھائیوں عدنان اور کامران کی طرح عمر نے بھی کئی ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کے لیے وکٹ کیپنگ کی ہے۔

چیمپئینز ٹرافی پر بھارت کی ہٹ دھرمی، شعیب اختر نے بہترین بدلہ بتادیا

بدقسمتی سے کرکٹر کو اسپاٹ فکسنگ سے متعلق پیشکشوں کو ظاہر نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر اٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ انہیں پی سی بی کی جانب سے عارضی پابندی کا سامنا کرنا پڑا اوراس کے بعد وہ قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ تاہم وہ پی ایس ایل کا لازمی حصہ ہیں۔

عمر اکمل کی شادی سابق کرکٹرعبدالقادر کی بیٹی آمنہ نور سے ہوئی ہے۔ ان کے تین پیارے بچے ہیں۔

عمر اکمل کو اکثرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں، عمر اکمل کی اہلیہ نے انٹرنیٹ پر ہونے والی عمر اکمل کو نفرت اور ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔ جب سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے پوچھا، ”بھابھی، آپ نفرت سے کیسے نمٹتی ہیں، ٹرولز کی طرف سے عمر بھائی کی طرف؟ جتنی نفرت عمر بھائی کو ملتی ہے اسکو کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟“، آمنہ عمر نے جواب دیا، میں اس سے پیار کرتی ہوں اورمیں اس سے محبت کرتی ہوں میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔

More

Comments
1000 characters