بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان وہ بڑے نام ہیں جو دنیا بھر میں اپنی اسٹارڈم کی بدولت کروڑوں مداحوں کی دل کی دھڑکن بن چکے ہیں۔
تاہم شہرت کے ساتھ ساتھ بھارت میں جاری حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دونوں ستاروں کو اس وقت اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خطرات بھی لاحق ہیں جس کی وجہ سے بھارتی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ دونوں ستاروں کے پرستاربھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کے لیے پریشان ہیں۔
سونو نگم نے محمد رفیع کے وقتی ہندو ہونے کا دعویٰ کردیا
یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں کنگ خان اور سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور ان کے باڈی گارڈز بھی کسی اسٹارز کی طرح ہی مشہور ہیں۔
روی سنگھ: شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ
اگر ذکر کیا جائے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کا تو ان کا نام روی سنگھ ہے جبکہ سلمان خان کے باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی المعروف شیرا کے نام سے تو ہر کوئی واقف ہوچکا ہے۔
بالی وڈ کے دونوں خانوں کی سیکیورٹی پر معمور باڈی گارڈز اداکاروں کی جان کی حفاظت کے عوض بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ دونوں سپر اسٹارز کی حفاظت پر مامور محافظوں کی مجموعی دولت کتنی ہے اور پیسوں کی اس دوڑ میں کون سب سےآگے ہے۔
روی سنگھ بچھلے دس سال سے شاہ رخ خان کی حفاظت پر مامور ہیں جو کنگ خان کو چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ وہ خان کی ٹیم کا انتہائی قابل اعتماد ممبر سمجھے جاتے ہیں۔
عوامی تقریبات ہو یا فلم کے سیٹس یا پھر خاندانی اجتماعات روی کو ہرجگہ شاہ رخ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ان کی وفاداری اور لگن کی بدولت کنگ خان کی جانب سے انہیں بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روی سنگھ ہر ماہ کنگ خان سے تقریباً 17 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں جس کی بدولت ان کی سالانہ تنخواہ 2 عشاریہ 7 کروڑ سے 3 کروڑ روپے کے درمیان بنتی ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ بالی وڈ ستاروں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ کہے جا سکتے ہیں۔
روی خاص طور پر اس وقت اسپاٹ لائٹ کا حصہ بنے جب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان قانونی پریشانیوں کے باعث جیل پہنچے اور روی کنگ خان کے ساتھ ساتھ ہر جگہ نظر آئے۔
امیر ترین باڈی گارڈ؟ روی سنگھ بمقابلہ شیرا
اگر بات کمائی کی کی جائے بات تو بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اپنی طرح ہی اپنے باڈی گارڈ روی سنگھ کو زیادہ تنخواہ دینے کے حوالے سے آگے آگے ہیں۔
لیکن کُل دولت کے لحاظ سے، اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کو اپنے اضافی کاروباری منصوبوں کی وجہ سے کنگ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ سے کافی برتری حاصل ہے۔
دونوں خانوں کے محافظ اگرچہ ایک لیوش لائف اسٹائل کے حامل ہیں اور اپنی حفاظتی خدمات کے لیے خاطر خواہ رقم کماتے ہیں تاہم شیرا کر اس اعتبار سے امتیازی حیثیت حاصل ہے کہ روی سنگھ کا کیریئر صرف شاہ رخ پر مرکوز ہے، جبکہ شیرا نے اپنی سیکیورٹی ایجنسی بنا کراپنے پیشے میں تنوع پیدا کیا ہے۔
بحیثیت باڈی گارڈ قدرے کم کمانے کے باوجود شیرا کو سلمان خان کی جانب سے اپنی مالی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے دیگر کام کرنے کی بھی اجازت ہے جس کی وجہ سے شیرا، روی سنگھ سے مالی لحاظ سے کافی آگے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کو سالانہ 2 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
شہرت اور دولت کے ساتھ، روی اور شیرا جیسے مشہور باڈی گارڈز کا کردار اپنے مالکوں کی حفاظت کی وجہ سےتیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے، جوان کی وفاداری، بھروسے اور مہارت کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔