جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایک ٹرین کنڈکٹر کے چار منٹ پر مشتمل باتھ روپ بریک نے 125 ٹرینیں لیٹ کروادیں۔

کوریا ہیرالڈ کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب سیول کی لائن 2 پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین آپریٹر باتھ روم جانے کے لیے ایک اسٹیشن پر غیر طے شدہ طور پر رکا۔

بیت الخلاء دوسری منزل پر ہونے کی وجہ سے اس پورے عمل میں چار منٹ اور سولہ سیکنڈ لگے جو کہ سخت ٹرین شیڈول میں خلل ڈالنے کے لیے کافی تھے۔

سیول میٹرو کے مطابق، رکی ہوئی ٹرین نے سرکلر لائن پر چلنے والی 125 دیگر ٹرینوں کے لیے تاخیر کا سلسلہ شروع کر دیا، جن میں سے کچھ مقررہ وقت سے 20 منٹ پیچھے چلی گئیں۔

کنڈکٹر کی غیر موجودگی کے دوران ایک انجینئر نے ٹرین کی نگرانی کی، لیکن شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی کثافت کی وجہ سے تاخیر ناگزیر تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد آنے والی 125 ٹرینوں کو دوبارہ شیڈول کرنا پڑا اور ان میں سے بہت سی اپنی اصل آمد کے وقت سے 20 منٹ تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے راستوں پر کنڈکٹر دو سے تین گھنٹے وقفے کے بغیر کام کرنے کے عادی ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات ہنگامی حالات انہیں قریبی سہولیات تلاش کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

بعض صورتوں میں پورٹ ایبل بیت الخلاء فراہم کیے جاتے ہیں، لیکن کنڈکٹر کا اسٹیشن کی سہولیات کو استعمال کرنے کا فیصلہ دن کے شیڈول کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

سیول میٹرو نے مسافروں کو یقین دلایا کہ تاخیر ناگزیر ہونے کے باوجود زیادہ تر مسافر کم سے کم تکلیف کے ساتھ اپنی منزلوں پر پہنچے۔

More

Comments
1000 characters