بھارت کے مشہور گلوکار دلجیت دوسانج نے پونے میں ہونے والے اپنے کنسرٹ میں حاضرین کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی شیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی تناو اور پریشانیوں سے بھری ہوئی ہے لیکن انہوں نے اس کا حل بھی بتادیا۔

دلجیت دوسانج اس وقت اپنے کنسرٹس میں مصروف ہیں۔ پونے میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران انہوں نے حاضرین کو کئی اچھے مشورے دیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی میں کئی مشکلات اور پریشانیاں ہیں ، جنہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن جب وہ یوگا کرتے ہیں توچیزیں خودبخود ہونے لگتی ہیں۔ دلجیت دوسانج نے یہ بھی بتایا کہ یوگا کس طرح آپ کی زندگی پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔

اے آر رحمان میرے والد کی طرح ہیں، افیئر کی خبروں پر موہنی ڈے کا ویڈیو بیان

گلوکار کا کہنا تھا کہ جب انسان کو کسی سے فائدہ پہنچتا ہے تو وہ اسے آگے نہیں بڑھاتا ہے اور سوچتا ہے کہ اسے کسی کو نہیں بتا نا چاہیے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہرایک کی باری آنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یوگا کو ایک ورزش کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ یہ آپ کی زندگی کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جب آپ یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں تو پھر چاہے جو بھی کام کرتے ہیں اس کی رفتار دوگنی ہونے لگتی ہے اور آپ کو معلوم بھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے یوگا کے فائدے بتاتے ہوئے کہا کہ میں کوئی بابا نہیں ہوں لیکن اتنا ضرورکہنا چاہوں گا کہ یہ سچ ہے کہ یوگا کر کے آپ اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ زندگی میں ہر کسی کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے ہر روزتناو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جتنا بڑا کام اتنا ہی زیادہ تناو لیکن میں اسے اپنے اوپرحاوی کرنے کی بجائے یوگا کا سہارا لیتا ہوں اور سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے۔

اس کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے اوراس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے نوجوان ہیں انہوں نے حاضرین ہر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کچھ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تو پھر براہ کرم یوگا ضرور کریں۔ گلوکار نے کہا۔

More

Comments
1000 characters