بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار انیل کپور اور سنیتا کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپورنے جوانی میں ’PCOS‘ پولی سسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔
بلاشبہ سونم کپور اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے ایک فیشن آئیکون کے طور پر شمار کی جاتی ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بظاہر پر اعتماد اور خوش دکھائی دینے والی اداکارہ ہمیشہ سے اپنی ظاہری شخصیت کے بارے میں پُراعتماد نہیں تھیں؟
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن میں چہرے کے بالوں کی وجہ سے نازیبا جملے اور سخت تبصرے سننے کو ملتے تھے۔
حال ہی میں سونم نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے ان مشکل لمحات کو یاد کیا جب انہوں نے اپنی PCOS سے متعلق جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کے مطابق،میں بچپن میں پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) کا شکار تھی اور اس کی وجہ سے مجھے ہارمونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
سونم کپور نے بتایا کہ، جب میں 16سال کی تھی تومیرا وزن بڑھنے لگا، اور یہ زندگی کا وہ قابل رشک دور ہوتا ہے جب آپ کو سب سے زیادہ خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اس عمر میرے چہرے پر بال آ گئے اور وہ دانوں سے بھر گیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ،یہی وہ وقت تھا جب لوگ میرے بارے میں نازیبا تبصرے کرتے تھے اور لوگ مجھے ”انیل کپور کی بیٹی“ کہہ کرچھیڑتے تھے۔
سونم نے مزید بتایا کہ پھران کی والدہ نے انہیں کاجول کی تصویر دکھائی، جنہوں نے اپنے ’یونیبرو‘ کو کبھی صاف نہیں کیا وہ اس وقت کی سب سے بڑی اداکارہ تھیں۔ یہ بات سونم کے دل کو لگی اور ان کا اعتماد بحال ہوا۔
سونم کپور کے فلمی سفر کی بات کریں تو جب سونم محض 17 سال کی تھیں، تو انہوں نے 2005 میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’بلیک‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا اور پھر 2007 میں بھنسالی کی فلم ’ساوریا‘ سے اداکاری کا آغاز کردیا۔
زاتی زندگی میں سونم کپور نے 8 مئی 2018 کو بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی اور 20 اگست 2022 کو ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔