بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور موسیقار اور گلوکاراے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی میں تیسرے فرد کے ملوث ہونے کی افواہوں پر سائرہ کے وکیل کا بیان سامنے آگیا۔
29 سال شادی کے بندھن میں جڑے رہنے کے بعد اس جوڑے نے اپنے رشتے کے ختم ہونے کا اعلان کردیا۔اعلان سائرہ بانو کے وکیل کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں سامنے آیا۔ جس میں انہوں اس فیصلے کو دونوں کی رضامندی کہا تھا۔
شادی ٹوٹنے پر اے آر رحمان کا جذبانی پیغام، مداح بھی غمزدہ
تاہم ان کی کہانی نے اس وقت نیا رخ موڑ لیا جب گلوکار کی باس پلئیر موہنی ڈے نے بھی ٹھیک اسی وقت اپنی طلاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد لوگوں نے دونوں کا نام ایک ساتھ جوڑنا شروع کردیا۔
بعد ازاں اے آر رحما ن اور ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی دے کے حوالے سے پھیلی جانے والی خبروں پر سائرہ بانو کے وکیل نے وضاحت پیش کر دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکیل وندنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں سائرہ اور رحمان صاحب نے یہ فیصلہ خود کیا ہے اور کسی تیسرے فرد کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔
وکیل کا اپنے انٹرویو میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یہ علیحدگی ایک خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے اور مالی معاملات پر ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed on this story.