عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان اہلیہ سے علیحدگی کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے 19 نومبر کو منگل کی رات اپنے وکیل کے مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا۔ جوڑی نے علیحدگی کا فیصلہ طویل عرصے کے جذباتی تناؤ کے بعد کیا ہے۔
اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کے بعد ان کے پرستار سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ مداحوں کے لیے دونوں شخصیات کی اتنے سال بعد اچانک علیحدگی ایک چونکا دینے والی خبر ہے۔
اے آر رحمان کا قبول اسلام
اے آر رحمان مشہور بھارتی موسیقار، نغمہ نگار، اور گلوکار ہیں جن کا قبول اسلام سے قبل ہندو نام دلیپ کمار تھا۔ اے آر رحمان 6 جنوری 1967 کو بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پرورش ایک ہندو خاندان میں ہوئی لیکن سن 1989 وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے تھے۔
مختلف انٹرویوز میں اے آر رحمان نے اپنے اسلام کے سفر کے بارے میں بات کی ہے، ذاتی تجربات اور روحانی دریافتوں کے سلسلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اسلام قبول کرنے سے متعلق بتایا کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن نہیں تھے اور روحانی تکمیل کی کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے ہندو مت، عیسائیت اور اسلام کے مختلف فلسفیانہ اور روحانی روایات کے بارے میں تحقیق و مطالعہ کیا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک وقت تھا کہ وہ طبی مسائل اور پیشہ ورانہ ناکامیوں کا سامنا کر رہے تھے۔ لیکن اسلامی تعلیمات کو جان کر انہیں زندگی کے مشکل چیلنجز کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن و مساوات کے پیغام نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔
نام کی تبدیلی
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے اپنے نام کی تبدیلی پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کیلئے’ اللہ رکھا’ کا نام کا خواب میں دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے اللہ رکھا کا انتخاب کیاجب کہ ’رحمان‘ خاندان کے دیگر افراد نے تجویز کیا تھا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی 12 مارچ 1995 کو شادی ہوئی تھی جبکہ جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔
Comments are closed on this story.