پاکستان شوبز کی لیجینڈ اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحد نہ ہوتی تو ہمارے اداکار وہاں سب سے اوپر ہوتے۔
بشری انصاری نے حالیہ بلاک بسٹر ڈرامہ ”کبھی میں کبھی تم“ کے حوا لے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ڈرامہ کی کامیابی اور اداکاری پر کھل کر بات کی۔
انفلوئنسرز نوجوان ذہنوں کو تباہ کر رہے ہیں، زویا ناصر کا الزام
ویڈیو میں اداکارہبشری انصاری کہتی ہیں کہ ہمارے ڈرامے کو بھارت میں بہت شوق سے دیکھا اور پسند کیا گیا اور اگر پاک بھارت سرحد نہ ہوتی تو ہمارے نوجوان اور نئے اداکار وہاں ٹاپ پر ہوتے۔
ڈرامہ ”کبھی میں کبھی تم“ کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ میں شامل تمام اداکاروں نے انتہائی دلجمعی سے ڈرامے میں کام کیا ہے، انہوں نے خاص طور پر فہد مصطفی کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی کی سالوں بعد ڈرامے میں واپسی نے سب کو اڑادیا ہے۔
بشری انصاری نے یہ بھی کہا کہ ناظرین کو اگر کانٹینٹ اچھا دیا جائے تو وہ اسے ضرور پسند کرتے ہیں اور انہیں کپڑوں کی تراش خراش سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ بولڈ ہیں یا سادہ۔
یادرہے کہ بشری انصاری ”کبھی میں کبھی تم“ کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے اس ڈرامے میں فہد مصطفی کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔