حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے ایسے مقبول ترین ستاروں میں ہوتا ہے جنہیں مداح اپنی اسکرینوں پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ وہ اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کی وجہ سے کئی سالوں سےشوبز کی دنیا سے دورتھے اور حال ہی میں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ ”جان جہاں“ کے ساتھ اپنی واپسی کی۔ وہ جلد ہی گرین ٹی وی کے آنے والے ڈرامے ”فرار“ میں کردار ادا کریں گے۔
حمزہ علی عباسی ایک پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو پیدائشی مسلمان نہیں سمجھتے کیونکہ انہوں نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد آخر کار اسلام کا انتخاب کیا۔ وہ ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور وہ پہلے سے ہی مسلمان تھے لیکن اب وہ جو زندگی گزار رہے ہیں وہ ان کی اپنی مرضی کی ہے۔
فریال محمود کے روحی بانو کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بنیادی طور پر کوئی مذہبی اسکالر نہیں ہیں لیکن دن کی جو باتیں انہیں عقلی اور شعوری طور پر ٹھیک معلوم ہوتی ہیں ان پر عمل کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذہبی تبدیلی کے لیے کسی بڑے واقعے سے نہیں گزرے ہیں۔ بلکہ اپنے ارد گرد موجود چیزوں پر ذہن میں جو سوال اٹھتا تھا وہ اسے جاننے کی جستجو میں لگ جاتے تھےجیسے یہ دنیا کیسے کام کر رہی ہے؟ آخرت کی حقیقت کیا ہے؟ کیا ہمیں واقعی آخرت میں جواب دینا ہوگا؟
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا صرف مسلمان گھرانے میں پیدا ہونا ہی کافی نہیں بلکہ دین کو سمجھنا اور پھر اس کی پیروی کرنا بےحد ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی مذاہب کا مطالعہ کیا اور دین اسلام کو سب سے بہترین پا کر اس کا انتخاب کیا۔