بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کی اطلاع کے بعد، ممبئی پولیس نے جیل میں بند گینگسٹرلارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کی حوالگی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ انمول بشنوئی ممبئی میں اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے سے منسلک ہے۔ انمول کئی ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ہے جو مبینہ طور پر اپنے بڑے بھائی کی ہدایت پر بنائے گئے تھے۔

اے پی ڈھلون کے گھر پر فائرنگ کے ملزم کی عدالت میں پیشی

گزشتہ ماہ، ممبئی پولیس نے ایک خصوصی عدالت سے حوالگی کا عمل شروع کرنے کی اجازت طلب کی، عدالت کو انمول کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے ہندوستان واپس لانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیاگیا۔ خاص طور پر سلمان خان کیس کے سلسلے میں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس نے بتایا ہے کہ انمول نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے زیر تفتیش بھی ہے، جس کے حال ہی میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اس پر 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا ہے۔ مبینہ طور پر وہ کینیڈا میں رہتا ہے اور اکثر امریکہ کا سفر کرتا رہتا ہے۔

انمول پر 12 اکتوبر کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ممبئی کی ایک عدالت نے حال ہی میں سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے ایک ملزم کی ضمانت مسترد کر دی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ فعل مبینہ طورپرانمول کے اکسانے پر قتل کرنے کے ارادے سے کیا گیا تھا۔ انمول اور لارنس بشنوئی دونوں کا تعلق فاضلکا، پنجاب سے ہے اور وہ متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

More

Comments are closed on this story.