مسور کی دال گھروں میں پکائے جانے والی ایک عام ڈش ہے جو کہ نہ صرف غذائیت سے بھر پور ہے بلکہ پکانے میں آسان اور کئی ڈشوں جیسے سوپ ، اسٹیو اور سلاد بنانے میں بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ اس کی ورسٹائلٹی اسے اپنی غذا میں شامل کرنا آسان بناتی ہے۔ چنانچہ اس کے صحتمندانہ فوائد سے روزانہ لطف اندوز ہونے کو یقینی بنائیں۔

اپنی غذائی مینو میں اسے ہفتے میں دو بار شامل کرنا انسان کی مجموعی صحت کو تقویت دیتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اسے اپنے کھانوں کا باقاعدہ حصہ کیوں بنانا چاہیے؟

کیا کھجور کے پانی کا کوئی نقصان بھی ہے؟

پروٹین سے پر ہے

یہ پروٹین کا بڑا ذریعہ ہے۔ اور ویجیٹیرین افراد کے لیے پرفیکٹ ہے۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے ، ٹشوزکی مرمت کرتی ہے اور آپ کو دن بھر توانا رکھتی ہے۔

ہاضمے کے لیے مفید ہے

مسور کی دال فائبر سے پر ہے، جو صحت مندانہ ہاضمے کے عمل کوبرقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ قبض سے بچاتی ہے اور آپ کے ہاضماتی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے

کم کیلوریز اورزیادہ فائبر ہونے کی وجہ سے آپ کے پیٹ کودیر تک بھرے رہنے کا احساس دیتی ہے، اور بھوک کو کم کرتی ہے۔ یہ وزن برقرار رکھنے کے لیے آئیڈیل ہے اور صحتمندانہ جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتی ہے

مسور کی دال میں کاربو ہائیڈریٹ کمپلیکس ہونے کی وجہ سے یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہے۔ جو جسم میں خون کی سطح کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ یہ خاص طور پر ذیا بیطس کے مریضوں کےلیےمفید ہے۔

دل کو مضبوط بناتی ہے

مسور کی دال ضروری غذائی اجزا جیسے میگیشیم، پوٹا شیم، اور فولیٹ پر مشتمل ہوتی ہے، جو کہ دل کی صحت کےلیے مفید ہے۔ یہ خراب کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے۔ بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرتی ہے اور دل کے افعال کو سپورٹ کرتی ہے۔

آئرن سے بھر پور ہے

آئرن توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے اور اور انیمیا سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو کہ ہیموگلوبن کو بڑھانے میں مددیتا ہے اور خواتین اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے خصوصی طور پر مفید ہے۔

جلدی صحت کو پروموٹ کرتی ہے

اینٹی آکسیڈنٹ سے پیک مسور کی دال جسم سے فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتی ہے، جو کہ جلد کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے اندر موجود وٹامن اور منرلز، جلد کی مرمت کو سپورٹ کرتے ہیں اور آپکی جلدروشن اور تابناک رہتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے

مسور کی دال کیلشیم اور فاسفورس کا اچھا ذریعہ ہے، دونوں ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔ اسے اپنی غذا میں شامل کر نے سے ہڈیوں کو سپورٹ ملتی ہے اور آسٹیو پروسس کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

More

Comments
1000 characters