ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ 6 برس سے اس کا شوہر معذور تھا ، جس کی اس نے دن رات دیکھ بھال کی ، مگر صحتیاب ہوتے ہی اس نے اس کی خدمت کے عوض اسے طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔

نورالسیزوانی نامی خاتون کے شوہر کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا تھا اور اسےدوبارہ چلنے پھرنے کے لیے 6 سے 7 سال کا عرصہ درکار تھا۔

ویڈیو گیمز، دماغ کو جوان رکھنے کا نیا راز

گزشتہ 6 برس سے اپنی اور اپنے شوہر کی زندگی کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کررہی تھی، وی لاگنگ میں وہ اپنی روز مرہ کے معاملات سے مداحوں کو آگاہ کرتی۔

اس نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ کس طرح وہ اپنے بیمار اور معذور شوہر کو ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتی اور باقی دیکھ بھال کرتی ہے۔ تاہم نورالسیزوانی نے اب حال ہی میں ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے ایک درد ناک انکشاف کیا۔

اپنی پوسٹ میں نورالسیزوانی نے لکھا کہ میں اپنے سابق شوہر کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتی ہوں، امید ہے ان کی نئی اہلیہ ان کا ویسے ہی خیال رکھیں گی جیسے میں نے رکھا۔

بعدازاں نور نے وہ پوسٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردی جس پر صارفین کی جانب سے اس کے سابق شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

خاتون کی جانب سے طلاق اور پھر شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

More

Comments
1000 characters