بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی بابا صدیق کی آخری رسومات میں عدم شرکت ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان خود کوسیاست کے ساتھ ساتھ بابا صدیق کیس سے بھی دوررکھناچاہتے ہیں۔

بھائی جان کی جان کو خطرہ ہے، سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کا انٹرویو وائرل

12 اکتوبر کو لارنس بشوئی گروپ کےہاتھوں مارےجانے والے نیشنلسٹ کانگریس کے رہنمابابا صدیق کے بہت سی ممتاز شخصیات سے تعلقات رہے ہیں جن میں سلمان خان ، سنجے دت بھی شامل ہیں۔ بابا صدیق کی آخری رسومات کے موقع پر بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی، جن میں سلمان خان ، شیلپا سیٹھی، پوجا بھٹ، ظہیر اقبال اورمنیش پال شامل ہیں ، مگر حیرت کی بات ہے کہ شاہ رخ خان اس موقع پر موجودنہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان خود کو باباصدیق کیس سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ ان کے کیس میں سلمان خان اور شاہ رخ خا ن کا نام بھی لیا جاتا رہاہے وہ چاہتے ہیں کہ انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے اس لیے انہوں نے بابا صدیق کے کیس سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یادرہے کہ جب2008 می بھارتی سپر اسٹارز شاہ رخ اور سلمان خان کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی تو بابا صدیق نے ہی ان دونوں کے درمیان سردجنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 2013 میں بابا صدیق کی مشہور افطار پارٹی میں ان دونوں کے درمیان دوستی کا سفر شروع ہوا تھا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق ایم ایل اے بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے شہر باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات 13 اکتوبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

More

Comments
1000 characters