بھارت کے معروف کامیڈی ’دی کپل شرما شو‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے بھارتی اداکار اتل پرچور طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اتل پرچور نے مراٹھی اور ہندی سینما میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے اور بولی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے۔

اتل پرچور کی فلموگرافی میں شامل اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلام-ای-عشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔

ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچور نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں۔

گزشتہ سال لی جانے والی تصویر

ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو 2024 میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

اتل پرچورے کے انتقال پر بھارتی شوبز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

More

Comments
1000 characters