بھارتی اداکارہ کاجول نے دُرگا پوجا کے دوان بھری محفل میں پوز دیتے ہوئے اپنے شوہر و اداکار اجے دیوگن کو چٹکی نوچتی پکڑی گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کاجول اور اجے دیوگن کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں پاپارازی کے سامنے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ممبئی میں منعقدہ اس مذہبی تہوار کے جشن میں کاجول اور اجے دیوگن نے بیٹے یووگ کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور اس دوران ویڈیو کیمرے کی آنکھوں میں ایک ایسا لمحہ قید ہوگیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پنڈال میں کھڑی کاجول نے اپنے برابر میں موجود اجے دیوگن کو ہاتھ پر چٹکی نوچی جو توجہ کا مرکز بنی لیکن اجے دیوگن کا اس ایک چٹکی سے کاجول کے دل کی بات سمجھ جانا سب کو ہنسنے پر مجبور کرگیا۔
دراصل کاجول کے چٹکی نوچنے پر اجے دیوگن نے اپنا وہ ہاتھ اٹھا کر کاجول کے کندھے پر رکھ دیا اور دونوں مسکراتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھتے رہے۔ اس ایکشن نے انکی فیملی فوٹو اسپیشل بن گئی۔
واضح رہے کہ کاجول اور اجے دیوگن نے ایک ساتھ فلم ’عشق‘ ، ’پیار تو ہونا ہی تھا‘ ، ’یو می اور ہم‘ ، ’تنہاجی‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
کاجول نے 24 فروری 1999 کو اجے دیوگن سے شادی کی تھی اور اس وقت کاجول کی عمر 25 سال تھی۔ اس اسٹار جوڑی کے دو بچے نیسا دیوگن اور یُگ دیوگن ہیں اور نیسا جلد ہی بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔
Comments are closed on this story.