شوبز کی دنیامیں ایسے کئی اسٹار ہیں، جنہیں فلم میکرکی شرط نہ ماننے پر اپنے کیریئر سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ عائشہ کپور کا نام بھی بالی ووڈ کی ایسی ہی اداکاراوں میں ہوتا ہے، جنہیں اپنے کیریئر کے آغازمیں ہی ایک پروڈیوسر کی آفر ٹھکرانے پر شو سے باہر کردیا گیاتھا۔
کہتے ہیں ہرچمکتی چیزسونا نہیں ہوتی ہے۔ یہی حال شوبز انڈسٹری کا ہے۔ جہاں لاکھوں لوگ اپنی آنکھوں میں سپنے سجائے انہیں پورا کرنے کے لیے انڈسٹری کا رخ کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اس فیلڈ میں کیریئر بنانا جان جوکھوں کا کام ہے، پھر بھی وہ یہاں قسمت آزمائی کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان کا اصل ہندو نام کیا ہے؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا
بھارتی ٹی وی اداکارہ عائشہ کپور نے بھی اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ایک پروڈیوسر نےانہیں مرکزی کردار کی پیشکش کرتے ہوئے ان کے سامنے ایک عجیب و غریب مطالبہ رکھ دیا جسے نہ ماننے پر انہیں شو سے باہر نکال دیا تھا۔
اد اکاری میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے ہر ایک کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔ عائشہ کپورنے بھی اپنا کیرئر بنا نے کے لیے سخت جدوجہد کی تھی۔ ٹی وی اور ویب سیریز میں کام کر نے والی اس اداکارہ نے کافی مشکلات جھیلی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری جتنی جدید اوررنگین نظر آتی ہے اتنی ہے نہیں۔
عائشہ کپور نے اپنے کیریئر کا آغازٹیوی شو ’شیر دل شیر گل‘ سے کیا تھا۔ وہ اب تک کئی ویب سیریز اور شو میں کام کرچکی ہیں۔ انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کا اعتراف انہوں نےاپنے ایک پرانے انٹرویو کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ بننامیراخواب تھا۔ لیکن میرا سفر آسان نہیں تھا، شروع شروع میں جب میرا سامنا لوگوں سے ہوتا تھا تو وہ میری غلط رہنمائی کرتے تھے۔
عائشہ نے اس انٹرویو میں ایک حیران کن انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک بار ایک شومیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اس شو کے پروڈیوسر نے ان کے سامنے ایک شرط رکھی تھی کہ اگر وہ ان سے شادی کرلیں گی تو انہیں یہ کردار ملے گا۔ انہوں نے عائشہ کو لگژری لائف دینے کی بھی آفر کی تھی۔ جب عائشہ نے ان کی یہ پیشکش ٹھکرادی تو پروڈیوسر نے انہیں شو سے ہی نکال دیا۔
Comments are closed on this story.