واٹس ایپ نے میک ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو میک کمپیوٹرز پر لاگ ان ہونے کے بعد واٹس ایپ چینلز کو دیکھنے اور انہیں فالو کرنے کی اجازت دے گا۔

واٹس ایپ کے حوالے خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ”ڈبلیو اے بیٹا انفو“ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ نیا فیچر میک کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں فراہم کیا گیا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

پاکستان میں آئی فون 16 سیریز کے فونز کی قیمتیں کہاں ہوں گی؟

اس سے قبل میک ڈیوائسز کے لیے دستیاب واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چینلز کو دیکھنا یا انہیں فالو کرنا ممکن نہیں تھا۔ مگر اس نئے فیچر سے صارفین اسٹیٹس ٹیب میں چینلز کو دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ٹیب کا نام تبدیل کرکے اسے اپ ڈیٹس کیا جا رہا ہے۔

’واٹس ایپ‘ اور ’میسینجر‘ سے دوسری ایپس پر بھی پیغامات بھیجے اور وصول کئے جاسکیں گے

اس اپڈیٹ کے تحت صارفین چینلز کو دیکھنے یا فالو کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سرچ بھی کرسکیں گے جس کے لیے چینل فلٹرنگ کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے۔

اس سے صارفین کو اپنی دلچسپی کے مواد کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی اور انہیں موبائل ایپ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

زندگیاں بچانے والی اسمارٹ واچ کے وہ نقصانات جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

رپورٹ کے مطابق میک ایپ میں آپ کو ان چینلز کو دوبارہ فالو کرنا ہوگا جن کو موبائل ایپ پر فالو کر رہے ہوں گے۔

More

Comments
1000 characters