زینب شبیر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو آرٹسٹ ہیں ،جو بہت کم عرصے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
زینب شبیر نے حال ہی میں ایک نجی چینل میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں درپیش مسائل اور مشکلات کو شیئر کیا۔
انہوں نے اپنی والدہ پر بیتے وہ حالات بھی بیان کیے، جس کا سامنا وہ اکیلی چار بیٹیوں کی پرورش کرتے ہوئے کررہی تھیں اور جس نے زینب شبیر کو شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے پر مجبور کیا۔
آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں زیر گردش
زینب شبیرکا کہنا تھا کہ ہم چار بہنیں ہیں اور ہماری والدہ نے تن تنہا بغیر کسی سپورٹ کے ہماری پرورش کی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری والدہ ایک بہادر خاتون ہیں، انہوں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی۔ لیکن ایک دن میں نے اپنی والدہ کو چھپ کر روتے ہوئے دیکھ لیا، اور اسی لمحے میں نے ٹھان لی کہ مجھےاپنی فیملی کے لیے کچھ کرنا ہے۔
زینب شبیر نے کہا کہ میری شوبز کی دنیا سے وابستہ ہونے کی وجہ بھی یہی تھی اورآج میں بہت خوش ہوں کہ میرا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔
Comments are closed on this story.