بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ کی موت کے بعد ان سے متعلقہ غمزدہ لوگوں پر کیمروں سے ویڈیو بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاپارازیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ورون نے بدھ کے روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی ۔ جس میں انہوں نےاپنی ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ، جو لوگ غم زدہ ہیں ان کے سامنے کیمرے لگانا سب سے زیادہ بے حسی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ براہ کرم غور کریں کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ اور یہ سوگ میں مبتلا لوگوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔ میں جان سکتا ہوں کہ یہ آپ کا کام ہے، لیکن یاد رکھیں کہ لوگ اس سے مطمئن نہیں ہوسکتے ہیں۔

ورون نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ #humanity بھی شامل کیا۔

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کو مبینہ طور پر باندرہ میں واقع عمارت ’عائشہ منور‘ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاتھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔اس سے قبل ممبئی پولیس نے کہا تھا کہ ملائیکہ کے والد کی موت خودکشی کی طرح لگتی ہے اور معاملے کے تمام زاویوں سے جانچ کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters