آسام پولیس کی جانب سے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والی بھارتی اداکارہ اور انکے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں معروف فلم اسٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سومی بورا اور ان کے شوہر تارکک بورا کو گرفتار کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان دونوں نے انڈسٹری کے کئی اداکاروں کے ساتھ جعالسازی کی ہو۔

بھارتی پولیس نے کہا کہ یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر کیا جا رہا تھا، اور یہ غیر قانونی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیس کی تفتیش کا ابھی آغاز ہوا ہے۔ ایک تفتیش کار نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ اس فراڈ میں ہزاروں افراد کو ہدف بنایا گیا ہے۔

وہیں اداکارہ سومی بورا کی جانب سے ان تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ وہ اس جرم میں ملوث نہیں۔

More

Comments
1000 characters