محسن عباس حیدر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک محنتی ، باصلاحیت سنگر ، اداکار، شاعر اور میزبان ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر انتہائی جرات مندانہ پوسٹس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاکرز کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک انتہائی متنازعہ بیان شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے ٹک ٹاک اورانسٹافرام پر پوسٹ کی گئیں ڈانس ویڈیو پرشدید تنقید کی تھی۔

محسن عباس فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے ، جہاں پر انہوں نے اپنے متنازعہ بیان اور پاکستانی ٹک ٹاکرز اور انسٹاگرام ریلز پر دیکھے گئے ٹرینڈز کے بارے میں بات کی۔

چار پیاری بیٹیوں کے باپ: عدنان شاہ ٹیپو کا جذباتی انٹرویو

محسن عباس نے مزید کہا کہ، وہ ایک ترقی پسند سوچ رکھنے والے شخص ہیں اور وقت کے ساتھ آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ چلنا ضروری ہے ورنہ وقت اسے روندتا ہوا آگے چلا جائے گا۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو انہیں ہمیشہ پریشان کرتی ہیں۔

محسن نے کہا کہ ہم ان ایپس پر جو رقص دیکھ رہے ہیں وہ یقینی طور پر ہیرا منڈی کے آن لائن منتقل ہونے کی نمائندگی ہے۔ وہ اس بیان پر قائم ہیں اور ان کا خیال ہے کہ معاشرے میں کچھ اصولوں اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

اداکار محسن عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اب کسی سے شادی کرنے سے پہلے دو بار سوچیں گے کہ کہیں وہ کوئی ایسی خاتون تو نہیں ہیں، جسےانہیں سب پہلے ہی دیکھ چکے ہوں۔

More

Comments
1000 characters