چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو چکن گونیا وائرس (CHIKV) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ بیماری بنیادی طور پر ایڈیسی مچھر کے ذریعےپھیلتی ہے۔ چکن گونیا کا مرض عام طور پر گرم اور مرطوب آب و ہوا میں زیادہ پایا جاتا ہے۔

علامات

چکن گونیا کی علامات عام طور پر بیماری کے لگنے کے بعد 2 سے 12 دن کے اندر ظاہر ہوتی ہیں، جن میں اچانک آنے والا بخار،جوڑوں کا درد، شدید درد، خاص طور پر ہاتھوں، پیروں اور کلائیوں میں، پٹھوں کا درد،سر درد، ، جلد پر خارش یا دھبے، تھکاوٹ، جسم میں کمزوری محسوس ہونا شامل ہیں۔

چکن گونیا کا جوڑوں کا درد خاص طور پر شدید ہو سکتا ہے، اور بعض اوقات یہ کئی مہینوں یا سالوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ بعض مریضوں کے لیے یہ درد اتنا ناقابل برداشت ہو سکتا ہے کہ روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

احتیاطی تدابیر

چکن گونیا کا کوئی خاص علاج اب تک دریافت نہیں ہے، لیکن علامات کو کم کرنے کے لیے درج ذیل تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔

پین کلرز

درد اور بخار کے لیے دوائیں جیسا کہ پیرسیٹا مول یا آئیبوپروفین وغیرہ بوقت ضرورت لی جا سکتی ہیں۔

آرام

جسم کو آرام دینا

پانی کی وافر مقدار ہائیڈریٹ رہنے کے لیے

مچھر سے بچاؤکے لیے مچھر دانی کا استعمال

سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں، خاص طور پر گرم اور مرطوب علاقوں میں۔

مچھر مار اسپرے

گھر کے اندر اور باہر مچھر مار اسپرے کریں تاکہ مچھروں کی تعداد کم ہو سکے۔

مناسب ڈھکے ہوئے لباس

ایسے لباس پہنیں جو جلد کو ڈھانپتے ہوں، جیسے کہ لمبی آستین کی قمیض اور پینٹ۔

مچھر کی افزائش کو روکنا

مچھر کھڑے پانی میں تیزی سے پرورش پاتےہیں ۔ اس لیے گھر یا ارد گرد کھڑے پانی کوختم کریں، جیسا کہ نالیوں میں، برتنوں میں یا دیگر جگہوں پر جہاں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

ڈھکن والے برتن

پانی کے برتنوں کو ڈھک کر رکھیں تاکہ مچھران میں انڈے نہ دے سکیں۔

مچھر بھگانے والے کیمیکلز کا استعمال کریں

صحت کی آگاہی

اپنے علاقے میں چکن گونیا اور مچھروں کی موجودگی کے بارے میں معلومات رکھیں اوراحتیاطی تدابیر اپنائیں۔

More

Comments
1000 characters