معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے لیے حمایت کے بعد ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔
مباحثے کے اختتام پر ہیرس نے امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ کی حمایت حاصل کرلی۔
ٹیلر سوئفٹ کےکملا ہیرس کی حمایت کے بعد ایلون مسک کا متنازع ٹوئٹ سامنے آگیا
ڈیموکریٹ امیدوار کملاٹیلر سوئفٹ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اعلان کیا کہ میں نے کملا ہیریس کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں اور ہمیں ایک جنگجو کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میرے خیال میں وہ ایک مضبوط اور ہونہار رہنما ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم ان کی پُرسکون قیادت میں اس ملک میں اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کے اس اعلان کے بعد ریپبلکن امیدوار کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور سابق صدر نےامریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں دراصل مسز برٹنی مہومس کو زیادہ پسند کرتا ہوں، جوگلوکارہ کی قریبی دوست ہیں اورایک امریکی فٹبال کھلاڑی ہیں۔ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو وہ ٹرمپ کی بہت بڑی مداح ہیں، میں ٹیلر سوئفٹ کا مداح نہیں ہوں۔
Comments are closed on this story.