ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی خودکشی سے قبل انی بیٹیوں سے کی گئی آخری گفتگو کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتانے 11 ستمبر کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ سے کود کر خود کشی کرلی تھی۔

خودکشی کے وقت ان کی دونوں بیٹیاں ان کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔

بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ان کے والد کی لاش کو تحویل میں لے لیا تھا۔

ملائکہ اروڑا کا والد کی موت کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس معاملے کی اچھی طرح چھان بین کر رہی ہے۔ لیکن تاحال کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

اس موقع پر بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہےکہ، خود کشی سے چند لمحے پہلے ان کی اپنی دونوں بیٹیوں ، ملائکہ اروڑا اور امریتا راو سے فون پر بات ہوئی تھی ، جس کے بعد انہوں نے خودکشی کر لی۔

ملائکہ کے والد نے انہیں فون پر کہا تھا کہ، میں بہت تھک چکا ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔

انیل مہتا نے اس کال کے فورا بعد ہی اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

ملائکہ کی والدہ نے پولیس کودیے گئے بیان میں کہا کہ اس صبح ان کے شوہر نے معمول کے مطابق اخبارپڑھا اور بالکونی میں بیٹھے تھے۔

ملائکہ کی والدہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، ان کی اپنے شوہر سے کئی سال پہلے طلاق ہوگئی تھی۔ لیکن وہ گذشتہ کچھ عرصے سے ساتھ رہ رہے تھے۔

More

Comments are closed on this story.