معروف ٹی وی شو’ کون بنے گا کروڑ پتی’ کا سیزن 16 ان دنوں کامیابی سےنشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کررہے ہیں۔ اس شو میں معلوماتی سوالات کے ساتھ امیتابھ بچن کی مدمقابل کے ساتھ بے تکلفانہ اور غیررسمی گفتگو کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی ایسی ہی تازہ ترین قسط میں میزبان امیتابھ بچن نے دلچسپ انداز میں مقابلہ کرنے والی طالبہ کو ٹی ڈیٹ پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق سے متعلق سوالات پر امتیابھ بچن کا ردعمل

یہ اس وقت ہوا جب راجستھان کے جودھپور سے تعلق رکھنے والی ساکشی پنوار نے بگ بی کے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کی۔

اس قسط کے دوران، طالبہ ساکشی پنوار، جو سرکاری امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں، بگ بی کی شکل اور خوشبو کی تعریف کرتی ہیں۔ اس نے امیتابھ بچن سے کہا، سرجب آپ مجھے تحفہ دینے آئے تھے، تو تم میرے پاس کھڑے تھے۔ سر کیا خوشبو آرہی تھی آپ سے۔ براہ مہربانی آپ باتیں گے آپ کونسا پرفیوم کا استعمال کرتے ہیں۔ میں وہ پرفیوم خریدوں گی۔

امیتابھ بچن، تعریف سن کر تھوڑا سا شرما گئے، پھر انہوں نے کہا، “ساکشی جی ایک بات بتائیں آپ کو؟ کھیل ویل کو ماریئے گولی، چلیے ہم اور آپ چائے پیتے ہیں، زرا گھوم کر آتے ہیں۔ ماتا پیتا جی شما چاہینگے (مجھے امید ہے کہ آپ کے والدین مجھے معاف کر دیں گے۔)

ساکشی وہیں نہیں رکی اور اس نے کہا، “سر، کیا میں آپ کو کچھ بتا سکتی ہوں؟ آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ میں آپ کو گھورنے سے اپنے آپ کو قابو میں نہیں رکھ پا رہی ہوں۔ آپ کو میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔

بگ بی نے اس پر رضامندی ظاہر کی اور میک اپ آرٹسٹوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا، ”براہ مہربانی انہیں بتائیں، وہ مجھے ہراساں کرنے کیوں آتے ہیں؟“

یاد رہے کہ ’کے بی سی 16 ’ سونی ٹی وی پر نشر ہوتا ہے اور سونی لیو پر براہ راست اسٹریم کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters