ایپل کے آئی فون کی ”16 سیریز“ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، جس میں آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو، اور 16 پرو میکس شامل ہیں۔ یہ فونز نمایاں طور پر بہتر اے 18/ اے 18 پرو تھری نینو میٹر چپ سیٹ کے ساتھ جنریٹو اے آئی خصوصیات، بہتر فوٹو گرافی اور بہت سے دیگر زبردست فیچرز سے لیس ہیں۔

یہ فونز ابھی تک کہیں بھی تجارتی طور پر دستیاب نہیں ہیں لیکن اس ماہ کے آخر میں پاکستان سمیت عالمی سطح پر متعارف کرائے جائیں گے۔

ہم جانتے ہیں کہ بنیادی آئی فون 16 کی قیمت امریکہ میں 800 ڈالر ہے، یعنی ہم پاکستان میں اس کی ممکنہ قیمت کے بارے میں کچھ پیش گوئیاں کر سکتے ہیں۔

آج کے کرنسی ریٹ کے مطابق 800 ڈالر پاکستانی دو لاکھ 22 ہزار 735 روپے بنتے ہیں۔ اس قیمت کے اوپر 25 فیصد مقررہ سیلز ٹیکس شامل کرنے سے یہ قیمت دو لاکھ 79 ہزار 154 روپے روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

لیکن ہم ابھی تک مقامی خوردہ فروشوں کی طرف سے مقرر کردہ منافع کے مارجن کا حساب نہیں لے رہے۔

مصنوعی ذہانت استعمال کرکے موسیقی بنانے والا گرفتار

چونکہ ہمارے پاس اس کا درست اندازہ نہیں ہے، اس لیے ہم فرض کر سکتے ہیں کہ آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں تین لاکھ 30 ہزار روپے سے زیادہ ہوگی، لیکن قیمتیں مختلف ریٹیلرز میں مختلف ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح، آئی فون 16 پلس، جس کی قیمت 900 ڈالر ہے، آسانی سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے تک جاسکتا ہے۔

دریں اثنا، سب سے مہنگا آئی فون 16 پرو میکس، جو کہ امریکہ میں 1 ہزار199 ڈالر میں ریٹیل ہوگا، اس کی قیمت 5 لاکھ روپے سے بھی اوپر جاسکتی ہے، جبکہ اس کے زیادہ سٹوریج والے ویریئنٹس 6 لاکھ روپے تک میں ملنے کی توقع ہے۔

ایپل آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کو بیٹری لائف اور نئے کیمروں میں ”زبردست چھلانگ“ قرار دیا گیا ہے۔

آئی فون 16 کی لانچنگ پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

تاہم، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اوپر بیان کردہ قیمتیں خالصتاً قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور اصل قیمتوں کا اعلان صرف اس وقت کیا جائے گا جب فون پاکستان میں آجائے گا۔

More

Comments
1000 characters