بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی نئی فلم ”جِگرا“ پر بھی چوری کا الزام لگ گیا ہے۔

بالی ووڈ میں فلموں کی کہانیاں، موسیقی اور گانے چُرانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ آئے دن اس طرح کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں اور بھارتی ہدایت کار اور موسیقار اس پر شرمندگی کا اظہار بھی نہیں کرتے۔

اس بار بھی ایسا ہی ہوا ہے، کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس ”دھرما پروڈکشن“ کے بینر تلے بننے والی فلم ”جگرا“ ریلیز سے قبل ہی تنازعے کا شکار ہوگئی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری مشہور فلم ساز وسن بالا نے دی ہے، جبکہ مرکزی کردار عالیہ بھٹ ادا کر رہی ہیں۔

فلم ”جگرا“ پر ماضی کی فلم ”گمراہ“ کی کہانی کو نقل کرنے کا الزام ہے۔

فلم جگرا میں عالیہ بھٹ کو ایک مضبوط اور خودمختار کردار دکھایا گیا ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا بہن بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جگرا کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بھائی کی محبت میں کسی بھی مشکل کو عبور کرنے سے نہیں ڈرتی۔

ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق سے متعلق سوالات پر امتیابھ بچن کا ردعمل

عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی ایکشن سے بھرپور یہ فلم 11 اکتوبر 2024 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس حوالے سے بھارتی فلمی گروز کی جانب سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ یہ فلم کامیابی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے گی۔

اس پیش گوئی کے بعد مداح جہاں اس فلم کا بے صبری سے انتطار کرتے نظر آرہے تھے وہیں فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی جگرا پر الزامات کی برسات ہوگئی۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم مہیش بھٹ کی کی فلم ”گمراہ“ کی نقل ہے۔

فلم ”جِگرا“ کی کہانی اور گمراہ کی کہانیوں میں مشابہت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ”جِگرا“ ممکنہ طور پر ”گمراہ“ کا نیا ورژن ہو سکتی ہے۔

فلم ”گمراہ“ 1993 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی ایک کامیاب فلم تھی جس میں سنجے دت اور سری دیوی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ فلم ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنی محبت کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک چلا جاتا ہے، بعد ازاں اسے غیر ملک میں قید کرلیا جاتا ہے۔

روہیت شیٹھی نے ریلیز سے دو ماہ قبل ’سنگھم اگین‘ کے کلائمکس کو بدل دیا

اس مماثلت کے بعد کئی بھارتی نیوز آؤٹ لیٹس کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ دونوں فلموں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ”گمراہ“ میں ایک شخص اپنی محبوبہ کو بچاتا ہے، جبکہ ”جِگرا“ میں ایک لڑکی اپنے بھائی کو بچانے کے لیے کوشاں ہے۔

جگرا اور گمراہ میں مماثلت کے بعد نقل کے الزامات پر مہیش بٹ کا بھی بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ”گمراہ“ میرے کیریئر کے اس دور میں آئی جب میں لاپرواہ اور سست ہو گیا تھا، حالانکہ مجھے اس میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن جہاں تک جِگرا کی بات ہے، یہ بالکل مختلف فلم ہے۔

More

Comments
1000 characters