بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار واداکارہ ، پروڈیوسر اور بزنس وومن، سیلینا گومز صرف 32 سال کی عمر میں دنیا کی ارب پتی ہستیوں کی صف میں شامل ہوگئیں۔

بلوم برگ کی جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اس امریکی اداکار وگلوکار کے اثاثوں کی کل مالیت 1.3 بلین ڈالر ہے۔

بگ باس18 کی تھیم سامنے آ گئی، نئےمد مقابل کون ہوں گے؟

سیلینا گومز کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ان کا پانچ سال پرانا میک برانڈ ہے ، جس کا نام ؛رہر بیوٹی’ ہے، اس کے علاوہ ان کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنر شپ بھی ان کی کمائی کے ذریعے ہیں۔

میک اپ برانڈ کے علاوہ انہوں نے ذہنی صحت سے تعلق رکھنے والی ”ونڈر مائنڈ“ میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

اگر بات کی جائے سوشل میڈیا پر ان کے فولوورز کی توسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی وہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 424 فالوورز ہیں اور وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

میگا اسٹار فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو 638 ملین فالوورز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ،جبکہ دوسرے نمبر پر لیونل میسی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 504 ملین فلوورز ہیں۔

More

Comments are closed on this story.