سورج سے اٹھنے والا جیو میگنیٹک طوفان زمین سے ٹکرائے گا، ترجمان سپارکو نے خبر دار کردیا۔
ترجمان کے مطابق کرہ ارض کو ایک دہائی کے بعد بڑے شمسی طوفان کا خطرہ ہے، سورج کی سطح سے اٹھنے والی جیو میگنیٹک لہروں کے اثرات اگلے تین سے چار دن تک زمین پر آنے کی توقع ہے ۔
سورج میں زمین سے 15 گُنا بڑا طوفان، کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
سورج سے خارج ہونے والے مواد اور توانائی کی وجہ سے جیو مقناطیسی طوفان زمین کے راستے پر رواں دواں ہیں جس سے سیٹلائٹس، پاور گرڈ اور خلائی سٹیشن بھی خطرے میں ہیں، 3 کورونل ماس ایجیکشنز (CMEs) فی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہیں، پہلے دو ایم کلاس سولر فلیئرز 7 اگست کو جاری ہوئے۔
ابتدائی CMEs نسبتاً معمولی تھے، لیکن تیسرا X1.3-کلاس سولر فلئیر ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے، سورج کی سطح سے مزید M-کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں۔ سورج کی سطح سے اٹھنے والے پلازمہ اور مقناطیسی لہروں کے اثرات اگلے تین سے چار دن تک زمین پر آنے کا اندیشہ ہے۔
جاری شمسی طوفان پاکستان پر کتنا اثر انداز ہوگا؟ سپارکو نے بتادیا
شمسی طوفان کے نتیجے میں بلیک آؤٹ، غیر فعال سیٹلائٹ کے ساتھ سیلولر فون اور جی پی ایس نیٹ ورک شدید متاثر ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.