لاہور میں پولیس نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو رکشہ ڈرائیوروں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کےمطابق راوی روڈ کے علاقے سے متاثرہ لڑکی نے بہن کے گھر جانے کے لیے رکشہ لیا تھا۔ رکشہ ڈرائیور نامعلوم راستوں سے ہوتا ہوا شمس پورہ کے ایک مکان میں لڑکی کو لے گیا۔

جہاں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی پہلے سے موجود تھے ملزمان اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے سہولت کار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد بیگ، شاہ زیب اور ندیم شامل ہے۔

More

Comments are closed on this story.