سوشل میڈیا پر فٹبالر اسٹار رونالڈو کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کواس ماڈرن دور میں، آئی فون نہ لیکر دینے کی وجہ بتا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں رونالڈو کہہ رہے ہیں کہ میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والا ایتھلیٹ ہوں اورمیرے فینز اکثر مجھ سے یہ سول پوچھتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کو سوشل میڈیا سے کیوں دور رکھنا چاہتا ہوں۔ یہ حقیقت ہے کہ میں نے بیٹے کو اب تک آئی فون لیکر نہیں دیا،
رونالڈو نےاس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے 2020 میں ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جہاں اس کے 10 لاکھ سے زائد فالوررز ہو چکے تھے، جب مجھے پتہ چلا تو میں نے فوری طور پر بیٹے سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروایا اور اب وہ 14 سال کا ہو چکا ہے اور اس کے پاس اب بھی آئی فون نہیں ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا میں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ،کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جونیئر رونالڈو کو محنت کی قدر ہو اور وہ اس کی اہمیت کو صحیح معنوں میں پہچان سکے۔
رونالڈو کو اپنے بیٹے سے شکوہ ہے کہ، جونیئر رونالڈو ٹریننگ کے دوران بہت زیادہ سوڈا ڈرنکس پینے اور صحت مندانہ خوراک کی بجائےآلو کے چپس کھاتا ہے اور اس لیے جونیئر رانالڈو کو مسئلہ ہوتا ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں اسے ٹیکنالوجی کا دھنی نہیں بنانا چاہتا ہوں، اور جونیئر کو آئی فون لیکر دینے کا مطلب ہے کہ اسے اس کی قابلیت تک پہنچنے کے لیے مشکلات اور رکاوٹ پیدا کی جائیں۔ مجھے اس دن کا انتظار ہے، جب میں خود اسے آئی فون لیکر دوں گا۔
کرسٹیانو رونالڈو ایک پرتگالی پیشہ ور فٹ بالر ہیں، جو سعودی پرو لیگ کلب النصر اور پرتگال کی قومی ٹیم دونوں کے لئے فارورڈ کے طور پر کھیلتے ہیں اور اس کی کپتانی کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.