مشہور بھارتی کامیڈی اسکٹ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے انتہائی اہم کردار کش شاہ المعروف گولی نے 16 سال بعد ڈرامہ سیرل کو خیر بعد کہہ دیا۔

گولی کا شمار تارک مہتا ڈرامے کی ابتدائی کاسٹ میں ہوتا ہے اور جب یہ ڈرامہ شروع ہوا تب وہ بہت چھوٹا تھا۔ مگر آج کش شاہ (گولی) کافی بڑے اور مزید صحت مند ہوچکے ہیں۔

’تارک مہتا کا اولٹا چشمہ‘ کا کونسا اہم کردار شو کو الوداع کرے گا؟

کش شاہ نے 16 سال بعد مشہور زمانہ کامیڈی ڈرامہ کو الوداع کہا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے غمگین دکھائی دیے۔

یہ خبر بھارتی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے جس کے مطابق گولی مزید ڈرامے میں کام نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے تارک مہتا کے کردار کُش شاہ نے کہا کہ میں نے ڈرامے کے سیٹ پر ہی اپنا بچپن گزارا ہے، مجھے اپنے کردار کی بدولت بہت زیادہ مقبولیت اور محبت ملی۔

کُش شاہ کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے سے میری کئی یادیں جُڑی ہیں جنہیں میں ہمیشہ یاد کروں گا لیکن میں اب مزید ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں کام نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانا ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھی اداکاروں کو بھی الوداع کہتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق کش شاہ کے لیے الودواعی پارٹی کا بھی انتظام کیا گیا جس کے لیے انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

More

Comments are closed on this story.