شاہ رخ خان تین دہائیوں سے بالی وُڈ فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں ۔ اس دوران کئی ادا کار آئے اور انہوں نے نام اور شہرت کمائی ، لیکن شاہ رخ کی جگہ کوئی نہیں لے سکا ہے۔

آج جبکہ اس سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ ترستے ہیں اور انکے چاہنے والے تقریبا پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا ،جب ایک میگزین ایڈیٹر نے ان کا انٹرویویہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ وہ انہیں اسٹار نہیں مانتےہیں۔

سابق بھارتی صحافی اور مصنف مشتاق نے ایک بات چیت کے دوران ایک واقعہ یادکیا اور کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے،جب شاہ رخ خان ممبئی سے آئے تھے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں زیادہ نام نہیں کمایا تھا ۔ تاہم وہ چھوٹی اسکرین پر ڈرامہ سیریل “فوجی “ سے بے پناہ شہرت حاصل کر چکے تھے۔

”سکندر“، ”کک ٹو“،”ٹائیگرورسزپٹھان“ کے ساتھ سلمان خان کی شاندار واپسی

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فری لانس جرنلسٹ کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور انہوں نے شاہ رخ کا ایک انٹرویو کیا تھا۔ یہ انٹرویو بہت شاندار تھا اوراس میں شاہ رخ نے فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ شاہ رخ اس وقت بھی آج کی طرح ذہین تھا شاہ رخ خان نے کہا تھا، کہ میں نمبرون بننا چاہتا ہوں،میں نمبرون ہوں اور نمبرون رہوں گا ۔ صحافی کا کہنا تھا کہ ایسے جملے کسی کے نہیں کہے تھے۔ لیکن جب وہ اس انٹرویو کو لے کر میگزین ایڈیٹر کے پاس گئے تو اس نے یہ کہتے ہوئے اسے ریجیکٹ کر دیا اور کہا کہ میں اسے سپر اسٹار نہیں مانتاہوں۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ میں نے یہ انٹرویو کسی اور میگزین کو دے دیا۔

بعد میں جب وہ سپر اسٹار بن گئے توپھر وہی میگزین ان کا انٹرویو کرنا چاہتا تھا ، اس موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ مین صرف مشتاق سے بات کروں گا

مشتاق نے شاہ رخ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ وہ فلم اوم شانتی اوم کے مصنف بھی تھے۔

More

Comments are closed on this story.