بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی پارلیمنٹ رکنیت خطرے میں پڑ گئی ہے، اداکارہ کے انتخاب کو ہما چل پردیش ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ میں کنگنا رناوت کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست کنور کے رہنے والے آزاد امیدوار لائق رام نیگی نے دائر کی۔

سنیل شیٹی نے بیٹی کو فلم میں کاسٹ کرنے پر کاسٹنگ ڈائریکٹر کو بنگلہ دے دیا

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے ورنہ میں الیکشن جیت جاتا، اس لئے کنگنا رناوت کا الیکشن منسوخ ہونا چاہیے۔

محکمہ جنگلات کے سابق ملازم لایک رام نیگی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ محکمے کے سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟

لایک رام نیگی کا کہنا ہے کہ مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے ’کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ‘ لانے کے لیے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

درخواست پر ہما چل پردیش ہائی کورٹ نے اداکارہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اگست تک اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سارہ علی خان ایئرہوسٹس پربرس پڑیں، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے مندی سے لوک سبھا کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کو 74،755 ووٹوں سے شکست دی تھی، اداکارہ نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کیے تھے۔

More

Comments are closed on this story.