بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئیں، اداکارہ کی طبعیت ناساز ہوئی تو انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کے والد بونی کپور نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جھانوی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چنائے سے ممبئی واپسی کے بعد اداکارہ کے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا تھا، طبیعت ناساز ہونے پر انہوں نے اپنے شیڈول کو ملتوی کرکے گھر میں آرام کا فیصلہ کیا تھا۔

جھانوی کپور کی طبیعت جمعرات کو زیادہ بگڑ گئی جس پر انہیں ممبئی ایچ این ریلائنس اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا ہے۔

اداکارہ کے والد کے مطابق جھانوی کی طبیعت میں اب بہتری ہے اور اسے مکمل صحت یاب ہونے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں نظر آئی تھیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور جلد اپنی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘میں نظر آئیں گی اس فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ روشن میتھیو اور گلشن دیویہا بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔

More

Comments are closed on this story.